تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:7

ڈیرہ بگٹی: ایف سی کے ٹرک کو حادثہ، 4 جوان جاں بحق

آج نیوز - ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کا ٹرک کھائی میں گر جانے کے باعث چار جوان جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ ایف سی اہلکار ڈیرہ بگٹی سے سوئی کی جانب جا رہے تھے کہ پہاڑی سلسلہ کے قریب ٹرک بریک فیل ہو جانے کے باعث بے قابو ہو کر ایک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں چار اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نیک جان محسود، عبدالرؤف ، اختر جان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.