28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:30
ومبلڈن ٹینس: اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں شکست
آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کی چیک پارٹنر کویٹا پیشکے کوومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ کے مکسڈ ڈبلزایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلزکے دوسرے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کی پارٹنرجمہوریہ چیک کی کویٹا پیشکے کوجوناتھن ایلرچ اورشہارپیرپرمشتمل اسرائیلی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ گزشتہ سال یوایس اوپن کا مکسڈڈبلزفائنل کھیلنے والے اعصام اورپیشکے اسرائیلی پئیرکیخلاف قابل ذکرکارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ ایلرچ اورشہارپیرنے پہلے سیٹ میں چھ تین اوردوسرے سیٹ میں صرف ایک گیم ڈراپ کرکے چھ ایک سے فتح سمیٹی۔ اعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا کے ساتھ مینزڈبلزایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہو گئے تھے۔