تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 14:36

آزادکشمیر کے انتخابات شفاف ہوتے تو نتائج مختلف نکلتے،نواز

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن شفاف انداز میں کرائے جاتے تو نتائج مختلف ہوتے۔لاہور میں آزاد کشمیر کے انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے،آصف علی زرداری کی موجودگی میں ایسی ہی توقع تھی۔ نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے چیف پولنگ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ نواز شریف نے تنظیم سازی کو حتمی شکل دینے کیلئے تیس سے دو جولائی تک پارٹی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.