29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:17
پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی
آج نیوز - جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بالنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کوپہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک سودس رنزسے شکست دیکرپانچ میچوں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ اوول میں کھیلا جانیوالا میچ بارش کے باعث تین گھنٹے تاخیرسے شروع ہوااسلئے اسے بتیس اوورزفی اننگزتک محدودکردیا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم نے مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں پردوسوانتیس رنزاسکورکئے۔ کریگ کیسویٹراکسٹھ اورایوئن مورگن پینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاستھ مالنگا نے تین اورلکمل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کوڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بتیس اوورز میں دوسوبتیس رنزکا ہدف ملا۔ انگلش بالرزکی تباہ کن بالنگ کے سبب مہمان ٹیم ستائیس اوورزمیں صرف ایک سواکیس رنزپرڈھیرہوگئی۔ مالنگا چھبیس اورسورج رندھیوچوبیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ میچ کے ہیرو فاسٹ بالرجیمزاینڈرسن رہے جنہوں نے اٹھارہ رنزکے عوض چاروکٹیں حاصل کیں۔ جیڈ ڈرنبیچ نے دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔