تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:40

امریکا نے القاعدہ کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی

آج نیوز - امریکا نے القاعدہ کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ طویل زمینی جنگ میں الجھنے کے بجائے خصوصی آپریشنز اور ڈرون حملے کئے جائیں گے۔ امریکی صدر اوباما کے مشیر جان برنن نے واشنگٹن میں جان ہوپکنز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ القاعدہ امریکا کو طویل زمینی جنگوں میں الجھاکر معاشی لحاظ سے تباہ کرنا چاہتی ہے۔ جنگوں پر بھاری اخراجات سے عوام میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشتگرد گروہ امریکی عوام کو خوفزدہ کرے گا تو اس پر سرجیکل پریشر ڈالا جائے گا اور مخصوص ہدف نشانہ بنایا جائے۔ جان برنن نے کہا کہ افغانستان سے فوجیوں کی کمی کے اعلان کا نئی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود القاعدہ سے امریکا کو خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.