تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:51

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دس افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ گودھرا میں کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ گودھرا میں رات گئے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ سے اٹھائیس سالہ نذر الاسلام جاں بحق ہو گیا ہے۔ سندھی ہوٹل نیوکراچی کے قریب دہشتگردوں نے پچیس سالہ سنی اور پچپن سالہ عباسی کو نشانہ بنایا۔ ناظم آباد اور کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے پچیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.