تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:16

آزاد کشمیر الیکشن: مبینہ دھاندلی کیخلاف ن لیگ نے رٹ دائر کر دی

آج نیوز - آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ درخواست میں ایل اے چالیس ویلی دو میں ووٹر لسٹوں کی درستگی تک انتخاب نہ کرانے اور حلقہ ویلی چار اور ویلی پانچ سے منتخب ارکان کو حلف سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چھ حلقوں میں بوگس انتخابی فہرستوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا لیکن آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بوگس انتخابی فہرستوں کے ثبوت موجود ہیں، جن کی بنیاد پر الیکشن کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.