تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

پنجاب کابینہ: یلوکیب اسکیم کے طریقہ کار کی منظوری

آج نیوز - پنجاب کابینہ نے یلوکیب اسکیم کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ امیدوار کیلئے تعلیم کی کم ازکم حد انٹرمیڈیٹ اور عمر اکیس سے پینتیس سال مقرر کی گئی ہے۔ خواتین بھی یلوکیب حاصل کرسکیں گی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ییلوکیب سکیم کے طریقہ کار اور شیڈول طے کیا گیا۔ صوبے بھر میں تقسیم کی جانے والی گاڑیوں کا چالیس فیصد کوٹہ جنوبی پنجاب کیلئے ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گاڑیاں بغیر سود کے پانچ سالہ اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی،عیدالفطر سے اگلے روز راولپنڈی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے قرعہ اندازی کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا امیدوار کیلئے مرد وخواتین کی کوئی تفریق نہیں رکھی گء۔ کمپنی ہرماہ پچیس سو گاڑیاں حکومت پنجاب کوفراہم کرے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں پولیس ویب سائٹ عوامی شکایات اور تجاویز کیلئے اوپن کرنے اور گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاونڈیشن دوہزار چار میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے بتایا کہ کابینہ میں بہت جلد توسیع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.