19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:57
کمشنری نظام پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، منظور وسان
آج نیوز - سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ کمشنری نظام اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے، اس پر مل بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد سینئر سیاست دان ہیں اور ان سے پرانے تعلقات ہیں،گورنر سندھ کی واپسی بہت خوش آئند ہے۔ سندھ میں قبائلی جھگڑے ختم کرنے کے لیے وڈیروں اور سرداروں کے پاس جاوٴں گا۔ صوبے میں کسی بھی علاقے میں جرم کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا۔ منظوروسان کا کہنا تھاکہ کراچی میں دو سو پینتیس جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔ ٹارگٹ کلرز اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔