19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20
بلوچستان: غیر ملکی این جی او کے 8 اہلکار اغوا
آج نیوز - بلوچستان کے علاقے پشین میں غیر ملکی این جی او کے آٹھ اہلکار اغوا کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی این جی او کے افراد کو سرخاب کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ جہاں وہ افغان مہاجرین میں خوراک تقسیم کر رہے تھے۔ مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تمام مغوی پاکستانی تھے۔ لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کس تنظیم کیلئے کام کر رہے تھے۔