19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:4
کچھ لوگوں کی نظریں میری سیٹ پر ہیں، حامد سعید کاظمی
آج نیوز - سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں،پارٹی میں ایک گروپ کی نظریں ان کی سیٹ پر ہیں۔ راولپنڈی کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے،،پارٹی کے اندر ایک گروپ موجود ہے جس کی نظریں ان کی سیٹ پر ہیں۔ حامد سعدی کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف دائر مقدمات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ ہی ایف آئی اے کے پاس کوئی واضح ثبوت ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اعظم سواتی ابھی تک ان کے خلاف عدالت میں کرپشن کا کوئی واضح ثبوت نہیں پیش کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے تاہم انہیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔