تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:52

بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا

آج نیوز - گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پیپکو کے مطابق اس وقت ملک میں بارہ ہزار نو سو چونتیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ جب کہ اس کے مقابلے میں طلب اٹھارہ ہزار نو سو نو میگاواٹ ہے۔ اس طرح بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق بڑھ کر پانچ ہزار نو سو پچھتر میگاواٹ ہو گیا۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کو سات سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ نجی پاور ہاوٴس سے پانچ ہزار پانچ سو پینسٹھ میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے بعد دیہاتوں میں سولہ گھنٹے جب کہ شہری علاقوں میں دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.