تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:59

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ چودہ گھنٹے سے تجاوز

آج نیوز - کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ چودہ گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔ کرچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق لیبریونین کے احتجاج کے باعث شہرمیں بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہے۔ انتظامیہ اور ملازمین کے تنازعہ کے باعث شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا جارہا۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق آٹھ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے پی ایس او ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی نے فرنس آئل کی خریداری انتہائی کم کردی ہے جبکہ گیس کی فراہمی میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ جس کے باعث رہائشی اور صنعتی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے رات بارہ بجے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ راتیں سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.