تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:8

آئی سی سی کا ٹائم لیس ٹیسٹ کی واپسی پر غور

آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بحال کرنے کیلئے ٹائم لیس ٹیسٹ کی واپسی پرغورکررہی ہے۔ لارڈزمیں ہونیوالے دوہزار ویں ٹیسٹ کی تقریبات کے آغازپرآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ فارمیٹ میں لوگوں کی دلچسپی کم ہونے لگی ہے۔ دوہزار تیرہ میں ہونیوالی ٹیسٹ چیمپئین شپ اس فارمیٹ کو نئی زندگی بخشے گی۔ آئی سی سی نے دو ہزار تیرہ میں انگلینڈ میں ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپئین شپ شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ فائنل کوفیصلہ کن بنانے کیلئے ٹائم لیس یعنی وقت کی قید سے آزاد کرنیکی تجویززیرغورہے۔ اس قسم کا آخری ٹیسٹ انیس سوانتالیس میں انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان ڈربن میں کھیلا گیا تھا جو دس روزجاری رہنے کے بعد بھی ڈراہوگیا تھا۔ ہارون لورگٹ کا کہنا تھا کہ فائنل ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں چیمپئین کا فیصلہ کرنے کیلئے اس کا نتیجہ آنا ضروری ہے۔ آئی سی سی اس بات پرغورکررہی ہے کہ ڈراگیم کا نتیجہ پہلی اننگزکی بنیاد پرنکالا جائے یا سب سے زیادہ رنزبنانیوالے کوفاتح قراردیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ فائنل کوٹائم لیس ٹیسٹ میں تبدیل کرنے پربھی غورکیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.