19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:37
افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری، تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق
آج نیوز - جنوبی وزیرستان کی افغانستان سے ملحق تحصیل برمل میں سرحد پار سے چھ مارٹر گولے داغے گئے۔ ایک گولہ چیک پوسٹ پر گرنے سے تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا میں افغانستان سے چھ مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ ایک گولہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر گرا، جس سے چیک پوسٹ پر تعینات تین اہلکار شہد اور دو زخمی ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ حکومت پاکستان نے نیٹو فورسز کے حکام سے سرحدی حدودد کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے اور واقعہ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔