19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:27
الطاف حسین کا انور سلیم پر قاتلانہ حملے پر اظہار تشویش
اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج انور سلیم پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انور سلیم پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے ۔ انہوں نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ انور سلیم کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔