19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:8
سندھ اور بلوچستان میں آزاد کشمیر انتخابات کی تیاریاں مکمل
آج نیوز - آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی دو نشستوں پر پولنگ کل ہو رہی ہے۔ کراچی میں انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ایل اے چھتیس میں گیارہ امیدوارمد مقابل ہیں۔ ووٹرز کی تعداد چھ ہزارایک سو نناوے ہے۔ کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چارہزاردوسو پندرہ ہے۔ اس حلقے میں چونتیس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ کراچی میں پچیس اور دیگر اندرون سندھ اور بلوچستان میں قائم کئے گئے ہیں۔ایل اے تیس میں 68 ہزار پانچ سو اسی ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ایل اے تیس میں تینتالیس اضلاع شامل ہیں۔ اس حلقے میں مجموعی طور پر ایک سو ننانوے پولنگ اسٹیشن ہیں۔ کراچی میں انتیس ہزار آٹھ سو اکسٹھ ووٹرز کے لیے تہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے پولنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ایل اے تیس کی نشست پر ایم کیو ایم کا مقابلہ ن لیگ سے ہے۔ پیپلزپارٹی نے دونوں حلقوں پر اپنے امیدوار ایم کیوایم کے حق میں بٹھانے کا اعلان کیا ہے۔