تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:6

کراچی میں پرتشدد واقعات، 8افراد ہلاک ہوگئے

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ناظم آباد، رضویہ ، گلبہار کے علاقوں میں کاروبار بند کرادیا گیا۔



لیاری آٹھ چوک سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی،کھارادر اور ملیر کے علاقے عظیم پورہ میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیاجبکہ سپرہائی وے اور کورنگی میں بھی دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یوپی موڑ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے خاتون کو قتل کر دیا۔ ادھر گلبہار میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.