19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:57
کراچی:پولیس کی بھتہ وصولی کیخلاف سی ویو پر احتجاج
آج نیوز - کراچی میں پولیس اہلکاروں نے سی ویو پر اونٹ مالکان اور گھوڑا سواری کروانے والے افراد کو بھی نہ بخشا۔ بھتہ وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سی ویو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سی ویو کراچی پر روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کمانے والے افراد بھی پولیس کی بھتہ خوری سے محفوظ نہیں رہے ، پولیس اہلکاروں نے ساحل سمندر پر اونٹ مالکان اور گھوڑے کی سواری کروانے والے افرادسے پانچ سو سے چھ سو روپے طلب کرنا شروع کردیئے جس کے خلاف مزدوری کرنے والے افراد نے احتجاج کیا اور راشی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کو اونٹ اور گھوڑوں کی سواری کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھتہ نہ دیں تو ساحل سمندر پر جانور کھڑا کرنا بھی عذاب ہوجاتا ہے ، منہ مانگی قیمت ادا نہ کی جائے تو جانور بھی چھین لیا جاتا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر اونٹ اور گھڑ سواری کرانا محال ہوگیا ہے حکومت معاملے کا نوٹس لے تاکہ وہ دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بنا سکیں۔