19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:56
چیئر مین نیب تقررکیلئے مہلت میں توسیع کی درخواست دینے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کے تقرر کی خاطر سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت میں توسیع کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت کے وکیل سینیٹر بابراعوان نے آج سپریم کورٹ عمارت میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چیئر مین نیب کے تقرر کی عدالتی مہلت 21 جولائی کو ختم ہورہی ہے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس مہلت میں توسیع کیلئے درخواست دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے ہٹائے گئے چیئرمین نیب دیدارشاہ کاتقرر کالعدم قراردینے پر نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کیلئے بھی درخواست دی جارہی ہے۔