تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:48

خانیوال:ریلوے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر دھرنا

آج نیوز - خانیوال میں ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف ٹریک پر احتجاجی دھرنا دیا۔خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں شامل ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسروں کو تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں لیکن چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں روک کر ان پر ظلم کیاجارہا ہے۔ مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ان کی تنخواہ دو دن تک ادا نہ کی گئی توخانیوال جنکشن سے کوئی گاڑی کراچی،کوئٹہ اور پشاور کے لئے روانہ نہیں ہونے دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.