تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:46

ایم کیو ایم کے وزراء کی واپسی کیلئے بات چیت جاری ہے،فردوس

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فردس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن میں فعال کردار ادا کرنا متحدہ قومی موومنٹ کا حق ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی واپسی کیلئے بات چیت جاری ہے۔



یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ کی تعارفی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے وزارتوں میں واپسی کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں۔ فردوس عاشق کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اہم ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.