19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:40
پشاور:تنخواہ نہ ملنے پر ریلوے ملازمین کااحتجاج
آج نیوز - پشاورمیں ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ریلوے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں ہرماہ پندرہ تاریخ کو تنخواہ مل جاتی ہے لیکن اس ماہ اب تک تنخواہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ ایک جانب مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف بینراور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔