تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:31

کوئٹہ: جماعت اسلامی کامیزان چوک پر دھرنا

جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ میں امریکی ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی، بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور مسخ شدہ لاشیں ملنے اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا جاری ہے۔جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا شہر کے وسطی علاقے میزان چوک پردیا جارہا ہے،دھرنے میں جماعت اسلامی کے رہنما شریک ہیں۔ اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کوئٹہ مولانا عبدالکبیر شاکر اوردیگر مقررین نے کہا کہ کوئٹہ جو کبھی لٹل پریس کے نام سے مشہور تھا آج اس کی سڑکوں پر خون بہہ رہاہے،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سمیت کوئٹہ امریکا کی ایک کالونی بن چکا ہے، یہاں بلیک واٹرکے کارکن اور ریمنڈ ڈیوس کے ساتھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی میدان عمل میں آچکی ہے، دھرنے سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن بھی خطاب کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.