19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50
انڈونیشیا:چار ہزار سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
آج نیوز - آپ نے دس ، پندرہ یا بیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب تو دیکھی اور سنی ہوگی لیکن انڈونیشیا میں ایک ساتھ چار ہزار سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔چار ہزارپانچ سو اکتالیس جوڑوں کی شادی جکارتہ کے نیشنل اسٹڈیم میں انجام پائی جہاں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ شادی کا اہتمام جکارتہ کی شہری حکومت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ اجتماعی شادی کی اہم بات ساڑھے چار ہزار غریب و نادار جوڑوں کا مختلف مذاہب سے تعلق تھا۔ جن میں اسلام، ہندو، بدہسٹ ، عیسائی ودیگر مذاہب کے جوڑی شامل تھے۔ انڈونیشیا کے قانون کے مطابق شادی کے لیے آفیشل لائسنس کا ہونا لازمی ہے جس کے بعد شادی شدہ جوڑا اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت ان کے تعلیمی ڈاکیومنٹس بنواسکتا ہے۔