تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 0:59

متحدہ کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ صدر آصف زرداری نے رات گئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور گورنر سندھ کا استعفی واپس لینے کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی شکایات اور مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم تمام طبقوں اور لسانی اکائیوں کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی اور امن و استحکام چاہتی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و استحکام کیلئے اہنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ امن کے لیے کی جانے والی ہر کوشش میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.