تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:2

صدر زرداری سے عشرت العباد کی ملاقات

آج نیوز - صدر زرداری کے الطاف حسین کو ٹیلی فون سے پہلے منگل کی شام گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکتر عشرت العباد خان کی واپسی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کرہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہیں، گورنر سندھ عشرت العباد کی واپسی سے ملک میں جاری مفاہمتی کوششوں کو فروغ ملے گا اور ملک ترقی اور استحکام کی جانب بڑھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.