تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:18

متحدہ کے حکومت میں واپسی کے امکانات موجود ہیں ،سراج درانی

آج نیوز - سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں ہوئے حکومت کی واپسی کے امکانات موجود ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ انیس سو اناسی کے نظام میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔امید ہے کہ گورنر سندھ کی طرح ایم کیو ایم کے وزراء بھی واپس آجائیں گے۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کے خاتمے کے بعد سابق ناظمین پاگل ہوگئے ہیں انہیں خواب میں بھی مال نظر آرہا ہے۔ جلوس نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا انہیں انا للہ وانا علیہ راجعون پڑھ لینا چاہیئے۔ بلدیاتی نظام میں ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور نومبر تک بلدیاتی الیکشن کرادئیے جائیں گے۔ سراج درانی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اپنی زمہ داریاں نبھارہے ہیں اور آج کل سڑکیں ناپ رہے ہیں کیوں کہ ان سے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سڑکیں بنوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.