تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:30

سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ،فردوس عاشق

آج نیوز - وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، ایم کیو ایم کے وزراء کی واپسی کے لیئے مزاکرات جاری ہیں۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں بیٹھیں یا اپوزیشن میں، انہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھنا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حا لات بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی کوشش جاری رکھیں۔ رمضان میں منافع خوری سے متعلق پوچھے گئے سوال پرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو دو ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.