تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:39

آزاد کشمیر انتخاب: مہاجرین کی دو نشستوں پر پولنگ جاری

آج نیوز - پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کیلئے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس پر پولنگ شروع ہوگئی۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایل اے تیس میں ووٹرز کی مجموعی تعداد اڑسٹھ ہزار پانچ سو اسی ہے۔ اس حلقے میں سندھ کے انیس، پنجاب کے سترہ اور بلوچستان کے سات اضلاع شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سردار مقصود الزمان اور مسلم کانفرنس کے عبدالرشید ڈار، ایم کیو ایم کے امیدوار طاہر کھوکر کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔ طاہر کھوکر کے علاوہ ن لیگ کے عبدالرشید اس حلقے سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ سندھ کے بارہ اور بلوچستان کے ایک ضلع پر مشتمل ایل اے چھتیس میں ووٹرز کی تعداد چھ ہزار ایک سو ننانوے ہے ان میں چار ہزار دو سو پندرہ صرف کراچی سے ہیں۔ اس حلقے میں کل گیارہ امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں تاہم پی پی کے محمد اقبال کشمیری اور آل جموں مسلم کانفرنس کے فیض حمدی عباسی، ایم کیو ایم کے محمد سلیم بٹ کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.