تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:44

امریکا: ایف بی آئی نے سولہ ہیکرز کو گرفتار کر لیا

آج نیوز - ایف بی آئی نے بزنس اور دفاعی کمپنیوں کا ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں سولہ ہیکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے نیو یارک، کیلی فورنیا اور نیو جرسی کے مختلف مکانوں اور دفاتر پر چھاپوں کے بعد سولہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف بی آئی کے مطابق چھاپوں کے دوران متعدد کمپیوٹرز ضبط کر لیے گئے۔ تاہم انہوں نے گرفتار ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی۔ ترجمان کے مطابق ہیکرز نے متعدد کمپنیوں اور حکومتی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ افراد وکی لیکس سے متاثر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.