20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:43
یمن: مظاہرین نے صدر سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرا دی
آج نیوز - یمن میں حکومت مخالف مظاہرین نے صدر علی عبداللہ صالح سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرا دی۔ صنعا میں موجود حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کے آغاز سے ہی صدر صالح کی ہر پیش کش ٹھکراتے چلے آئے ہیں۔ وہ صالح کے الفاظ اور مذاکرات اب بھی مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یمن کے نوجوان کرپٹ لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے ان کو نکال باہر کر دیں گے۔ صدر صالح نے دو دن پہلے خط کے ذریعے مذاکرات کی تجویز دی تھی ان کا یہ خط حکومت کے حامی اخبار میں شائع ہوا تھا۔