20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:0
یونان: ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال، پارلیمنٹ کی جانب مارچ
آج نیوز - یونان میں ہزاروں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہڑتال کے دوران پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ ہڑتال اور مظاہرے صرف پاکستان میں ہی نہیں ہورہے ہیں، آج کل یورپ بھی اس محفوظ نہیں۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ٹیکسیوں کے لائسنس قوانین میں نرمی کے خلاف ہزاروں ٹیکسی ڈرائیوروں نے دو روزہ ہڑتال کی۔ منگل کو دوسرے روز ڈرائیوروں نے ٹیکسیاں سینٹرل ایتھنز ہیڈکوارٹرز کے سامنے کھڑی کرکے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ مارچ کے شرکاء پیدل، سائیکل ، موٹرسائیکل پر جارہے تھے اور بعض ٹیکسیوں میں سوار تھے۔ وہ لائسنس کے اجراء میں نرمی کا فیصلہ واپس لینے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ سے مذاکرات کا مطالبہ کررہے تھے۔