20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
شاہ رخ خان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد
آج نیوز - ممبئی کسٹمز نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ہالینڈ اور لندن کے سفر سے واپسی پر جب چترپتی شیوا جی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تو کسٹم حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ شاہ رخ خان بیس سے زائد بیگ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ کسٹم حکام نے اہل خانہ کو جانے دیا جبکہ شاہ رخ خان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا۔ کسٹم کمشنر نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔