تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

فلم، ٹی وی سے بڑا میڈیم ہے، معمر رانا، ریشم

آج نیوز - ٹیلی ویژن میڈیم جوائن کرنے والے لالی وڈ سٹارز کا کہنا ہے کہ فلم، ٹی وی سے بڑا میڈیم ہے۔ یہ بات ایک ٹی وی سیریل کی افتتاحی تقریب میں شریک لالی وڈ کے معروف سٹارز معمر رانا اور ریشم نے ''آج'' نیوز سے گفتگو کے دوران کہی۔ ریشم نے کہا کہ انہوں نے قابل ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی فلموں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے نقادوں اور فلم ویورز سے خود کو منوایا لیکن فلمی صنعت میں گھس آنے والی کالی بھیڑوں نے اپنے عامیانہ کام سے ان کے کئے دھرے پر پانی پھیر دیا، جس کے نتیجے میں فلمی صنعت تباہی سے دوچار ہو گئی۔ ریشم نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری میں اچھا کام کرنے والوں کے ساتھ برا کام کرنے والوں کی بھی بھرمار ہے۔ تقریب میں شریک معمر رانا نے کہا کہ ان کے کریڈٹ میں کئی سپر ہٹ فلمیں موجود ہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ فلم میکنگ میں کمی کے بعد وہ ٹی وی سکرین پر دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ اس بات کا برملا اظہار کریں گے کہ انہیں جو فنی تسکین فلم میں کام کر کے ملی وہ ٹی وی سکرین نہ دے سکی کیونکہ فلم کا میڈیم ٹی وی کی چھوٹی اور محدود سکرین سے بہت بڑا ہے ۔ رائل پام کنٹری کلب میں ہونے والی ڈرامہ سیریل ''اک یاد ہے'' کی لانچنگ تقریب میں ٹیلی ویژن کے اداکاروں، ہدایتکاروں اور تکنیک کاروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.