تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:8

انگلینڈ، بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائیگا

آج نیوز - انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوہزار واں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کے لئے اتریں گی۔۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزارواں اور دونوں ممالک کے درمیان سواں ٹیسٹ ہے۔ میچ کی تیاری کے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے لارڈز گراوٴنڈ میں پریکٹس کی۔ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف سیریز کو ٹف قرار دیا ہے۔ آف اسپنر گریم سوان کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ دنیاکی نمبر ون ٹیم سے ہے، کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ ادھر بھارتی ٹیم بھی انگلینڈ کو ان کی سرزمین پر شکست دینے کے لئے بے تاب ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں امید ہے سیریز اچھی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.