20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:52
شاہد آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمان انتقال کر گئے
آج نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ صاحبزادہ فضل الرحمن طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ دوماہ تک امریکا میں بھی زیرعلاج رہے۔ گزشتہ ہفتے دل کے دورے کے باعث انہیں مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ شاہد آفریدی والد کی علالت کے باعث فرینڈزلائف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑکروطن واپس لوٹ آئے تھے۔ صاحبزادہ فضل الرحمن کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصرگلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون میں واقع مدینہ مسجد میں اداکی جائیگی۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ، چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد، ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشری اعتزاز، گورننگ بورڈ کے ارکان نے شاہد آفریدی کے والد کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔