تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:19

دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم توقعات پر پورا اتری، حنیف خان

آج نیوز - چیف سلیکٹر حنیف خان کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم توقعات پر پورا اتری ، سینئرز کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ کراچی میں آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے حنیف خان نے کہا کہ ٹیم کی کاکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے طویل دورے میں مختلف کامبی نیشن پر ٹیم کھلائی گئی۔ جس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی تک ایک بہترین ٹیم تیارہوجائے گی۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ جونیئرکو بھی ایک ایک دو دو کرکے ٹیم میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.