تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:24

پنجاب: پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز آج کھل جائینگے

آج نیوز - پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز تین روزہ بندش کے بعد شام چھ بجے کھل جائیں گے۔ تین روزہ بندش کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ لاہور میں سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز پر بدھ کی شام چھ بجے سے سپلائی بحال ہو گی۔ اس دوران مختتلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ قریبا بند ہو کر رہ گئی۔ بعض سی این جی رکشا پیٹرول پر منتقل ہو گئے، جبکہ بین الاضلاعی روٹس پر پیٹرول کے استعمال کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز مسافروں سے اوور چارجنگ کرتے رہے۔ جمعرات سے بہاولپور، فیصل آباد اور اسلام آباد کے فلنگ اسٹیشنز کی تین روزہ بندش کا آغاز ہو گا۔ حکام کے مطابق تین روزہ بندش کے بعد لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کے صنعتی صارفین کو گیس کی سپلائی بھی بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران فیصل آباد، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور ریجنز کے صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بھی ہفتے کی صبح چھ بجے تک بند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.