20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:50
چلی: برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد
آج نیوز - چلی میں ہر طرف برف ہی برف ہے، برفانی طوفانوں کے باعث نظام زندگی منجمد ہو گیا۔ چلی ان دنوں برفانی طوفانوں کے زد میں ہے۔ اراکانشیا کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں چھ فٹ تک برف باری ہوئی ہے۔ ملک کے اس حصے میں بجلی مکمل طور پر معطل جبکہ ہائیویز اور دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹنوں کے حساب سے برف نے علاقے کا ملک کے دیگر حصوں اور پڑوسی ملک ارجنٹائن سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ ٹیلی فون اور موبائل سروس معطل ہونے سے یہاں کے باسی دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ علاقے میں اجناس کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی عملہ بڑی شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ نقل و حرکت کی بحالی میں وقت لگے گا۔