20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:41
وزیر ریلوے ادارہ نہیں چلا سکتے تو مستعفی ہوجائیں ایاز صادق
اے آر وائی - اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے ادارے کو نہیں چلاسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔ ریلوے کی موجود ہ صورتحال کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور وزارت خزانہ ہے۔
اے آروائی کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ریلوے کا خسارہ بڑھتاجارہاہے۔ محکمہ ریلوے پرانے لوکوموٹیو کی مرمت کرانے کے بجائے نئے لوکوموٹیو خریدنے پر زور دے رہاہے۔
انھوں نے کہاکہ صرف آٹھ پرانے لوکوموٹیو کی مرمت کراکر انھیں چلانے سے ایک ارب روپے کا منافع حاصل ہوسکتاہے۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ ریلوے کو خود مختار ادارہ بنادے۔