تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:56

یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آج نیوز - یوراگوئے نے پیرو کو دو صفرسے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن کے شہرلاپلاٹا میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کوجال میں نہ پہنچاسکی۔ دوسرے ہاف کے آغازمیں یوراگوئے کے فارورڈ لوئس سوریزنے ڈیاگو فورلان کے ریباؤنڈپرگول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی۔ تین منٹ بعد سوریز نے الویرو پریرا کے پاس پرگول کرکے اس برتری کو دوگناکردیا جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔ فائنل میں یوراگوئے کا مقابلہ پیراگوئے اور وینزویلا کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.