تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:21

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، 41 کھرب کے ترقیاتی منصوبے شامل

آج نیوز - رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں اکتالیس کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ جس میں دیامیر بھاشا ڈیم اور چشمہ نیوکلئر پاور پراجیکٹ سمیت انہتر توانائی کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔ ''پی ایس ڈی پی پورٹ فولیو ریویو'' رپورٹ کے مطابق اکتالیس کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں چار سو نو انفرااسٹرکچر کے منصوبے اور ایک ہزار دو سو ستائیس سوشل سیکٹر کے منصوبے ہیں۔ اور رواں مالی سال کے شہری منصوبوں میں اٹھاون فیصد سڑکوں کے نظام، توانائی اور ریلوے کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ سماجی بہبود کے بیشتر منصوبے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.