20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:45
فلم کریزی، اسٹوپڈ لو کا رنگارنگ پریمئر
آج نیوز - کامیڈی فلم کریزی اسٹوپڈ لو انتیس جولائی کو امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کریزی، اسٹوپڈ، لو دو افراد کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہیں زندگی میں محبت کی تلاش ہے۔ کال ویور کے کردار کی شادی ناکام ہوگئی ہے، اس کا نیا دوست محبت کی تلاش میں ہے۔ مناسب ساتھی اور محبت کی تلاش پر مبنی کہانی کو پردہ اسکرین پر مزاحیہ انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اسٹیو کیرل، جولیان مور، رآیان گوسلنگ اور ایما اسٹون شامل ہیں۔