تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58

رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

آج نیوز - اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے، گھی، تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں چار سے چالیس روپے تک کی کمی کی جائے گی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے تحت آٹا بائیس روپے پچاس پیسے، بیسن تریسٹھ روپے، کھجورایک سو دس، دال چنا سڑسٹھ، سفید چنا ایک سو بتیس، گھی و تیل ایک سو سینتالیس، چاول چوہتر، دال مونگ ایک سو بائیس اور دال ماش ایک سو اٹھائیس روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو رواں سال دو ارب روپے سبسڈی دے گی۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سو فیصد کم ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان کے دوران چینی کی فراہمی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.