20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:58
ایم کیوایم کے اسیرکارکنوں کی کراچی جیل میں منتقلی کے احکامات
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے اسیرکارکنوں کوکراچی جیل میں واپس منتقل کئے جانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔واپسی کے احکامات گورنر سندھ عشرت العباد خان اوروزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی مشاورت سے دیئے گئے۔ایم کیو ایم کے اسیرکارکنوں کوگزشتہ دنوں اندرون سندھ جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔