20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:41
سندھ:چھ سو اکیس ملازمین کی بحالی کا اعلان
آج نیوز - وزیرقانون سندھ ایازسومرو نے انیس سو چھیانوے میں نکالے گئے چھ سو اکیس ملازمین کی بحالی کا اعلان کردیا۔وزیرقانون ایازسومرو نے کراچی میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سندھ حکومت کے ان چھ سو اکیس ملازمین کو انیس چھیانوے میں سیاسی بنیادوں پر نکالا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملازمین کی بحالی کی سمری پردستخط کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کے لیے ایک ہزار آٹھ سو اڑتالیس درخواستیں موصول ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد چھ سو اکیس درخواستیں درست قرار دی گئیں۔ ملازمین کا تعلق سندھ حکومت کے چوبیس مختلف محکموں سے ہے۔ وزیرقانون ایازسومرو نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے دور حکومت میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔