تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:6

سانحہ مہران بیس میں اندرونی ہاتھ ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر

اے آر وائی - اسلام آباد : سردار طالب نکئی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی ذیلی کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہران بیس کے واقعہ میں اندرونی ہاتھ ملوث ہیں کیونکہ اندرونی امداد کے بغیر ہائی سکیورٹی زون میں ایسا واقعہ ممکن نہیں ۔



پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذیلی کمیٹی کے بند کمرہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور اس کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔



مہران بیس کے واقعہ کے بعد ائیرپورٹس پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی امور سخت ترین کرنے چاہئیں ، اگر سکیورٹی انتظامات بہتر ہوتے تو مہران بیس جیسا واقعہ نہ ہوتا ، انہوں نے اپنی سفارشات میں یہ بھی زور دیا ہے کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں کی تنخواہ بارہ ہزار سے بڑھا کر سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کے برابر 25ہزار تک لائی جائے اور انہیں جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے تاہم انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہونی چاہئے ، انہوں نے اے ایس ایف کے اہلکاروں کی بھرتی کے طریقہ کار اور سکروٹنی کے عمل کو سخت ترین کرنے پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.