تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47

بھارت:چونتیس انگلیوں والے بچے کا نام گنیز بک میں درج

آج نیوز - بھارت میں چونتیس انگلیوں والے ایک سالہ بچے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا گیا۔ چونتیس انگلیوں والا یہ بچہ بریلی شہر کا رہائشی ہے۔ بچے کی ماں امریتا سکسینیہ کا کہنا ہے کہ پہلے تو انہیں یقین نہیں آیا کہ اس کے بیٹے نے زیادہ انگلیوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ چین میں ایک بچے کے پاس تھا۔ جس کی اکتیس انگلیاں ہیں۔ امریتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کے کوائف جمع کرائے جس کے بعد گنیز بک آف ورلڈ نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ڈاکٹرپارول گپتا کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بچوں کی ہڈیوں میں خرابی کے باعث ظاہرہوتی ہے لیکن یہ مکمل طور پر قابل علاج مرض ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.