20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:1
وزارت خزانہ نے ریلوے کیلئے دو ارب روپے جاری کردیئے
آج نیوز - وزارت خزانہ نے ریلویز کو دو ارب روپے جاری کردیئے۔ پی ایس او کو تیل کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے ریلویز نے جو چیک دیا تھا، وہ ڈس اونر ہونے کے بعد ریلوے آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے اعلیٰ حکام کو کہا تھا کہ اگر ریلوے کو ساڑھے تین ارب روپے جاری نہ کیے گئے تو ٹرینیں بند ہوجائیں۔ جس پروزارت خزانہ نے ریلوے کیلئے دو ارب روپے جاری کردیے ہیں۔